- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
شریف فیملی کے خلاف 3 ارب کی منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرلیے، نیب
لاہور: نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک شریف فیملی کے متعلق 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے رمضان شوگر مل کے مینجر اور شریف فیملی کے فرنٹ مین محمد مشتاق عرف چینی کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے، اور ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجوادیا گیا
تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی منتقلی کے دستاویزی ثبوت اور ہانگ گانگ میں قائم گرین لینڈ، دوبئی میں براسل، ایم پی ٹریڈنگ اور الودی کمپنی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، جب کہ سوفٹ میسجز، آر فارمز، اور بینکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار
رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کو ٹیلی گراف کے ذریعے ایک لاکھ سے 2 لاکھ 50 ہزار امریکن ڈالر منتقل ہوئے، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وقار ٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنا رکھی ہے جو شریف فیملی کے ذاتی ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملازم کی کمپنی وقار ٹریڈنگ میں بھاری رقوم بزریعہ کراس چیک جمع ہوتے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق کے نام پر بھی غیر ملکی کرنسی منتقل ہوتی رہی ہے جب کہ نیب نے اب تک شریف فیملی کے متعلق 3ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔