مختلف علاقوں میں گیس کے3100غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف

رابعہ سٹی میں گیس چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران 400غیر قانونی کنکشنز منقطع


Business Reporter August 21, 2013
کمپنی ترجمان کے مطابق یہاں چار پوائنٹس سے گیس کی مین لائن سے براہ راست گیس چوری کی جارہی تھی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: سوئی سدرن گیس کمپنی نے رابعہ سٹی اور شاہ لطیف ٹاؤن میں گیس چوری کیخلاف مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے3100غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے رابعہ سٹی کے بلاک 18میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 400 غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کے بعد انھیں منقطع کردیا، کمپنی ترجمان کے مطابق یہاں چار پوائنٹس سے گیس کی مین لائن سے براہ راست گیس چوری کی جارہی تھی۔



کمپنی ترجمان کے مطابق یہاں سے 22,576 ملین کیوبک فیٹ گیس چوری کی جارہی تھی ،کمپنی کو سالانہ36لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑرہا تھا،اس سے قبل سوئی سدرن کی ٹاسک فورس نے نیشنل ہائی وے پر واقع شاہ لطیف ٹاؤن میں گیس چوری کیخلاف مہم کے دوران 2700غیر قانونی کنکنشز منقطع کردیے ،2کروڑ مالیت کی 152,388ملین کیوبک فیٹ گیس چوری کی جارہی تھی۔