ورلڈ کپ 2019 میں سارو گنگولی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان شامل

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 26 اپريل 2019
اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل

اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل

 کولکتہ: بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے پاکستان کو بھی ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے انتہائی فیورٹس سائیڈز میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔

2003 کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہاکہ میرے خیال میں ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہوں گی، انھوں نے کہاکہ اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔