دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے شہری زیادہ رقم ادا نہ کریں کمشنر کراچی

دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے سوشل میڈیا کے ذریعے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن جعلی ہے، ترجمان


Staff Reporter April 26, 2019
دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے سوشل میڈیا کے ذریعے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن جعلی ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی کے ترجمان نے دودھ کی قیمت سے متعلق میڈیا پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ کراچی انتظامیہ نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے سوشل میڈیا کے ذریعے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن جعلی ہے۔ کمشنر افتخار شالوانی نے صارفین سے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد دودھ کی قیمت ادا نہ کریں۔