کراچی:
کیماڑی میں سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق کیماڑی نمبر ون کراٹنگ جیٹی کے قریب سمندر میں لاش کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاش تقریباً کئی روز پرانی ہے جبکہ متوفی کی عمر تقریباً 50 سال کے قریب ہے۔ لاش کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔