جرمن خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

نومسلم خاتون کا نام عائشہ رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک April 26, 2019
جرمن خاتون کے مسلمان ہونے کے بعد نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں انجام پائی فوٹوایکسپریس

جرمنی کی خاتون محبت کی تلاش میں جہلم پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں، جہلم سے تعلق رکھنے والےنوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے ایک سال قبل فیس بک پر ہوئی تھی جو بڑھتے بڑھتے محبت میں تبدیل ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تھائی دوشیزہ اور اوکاڑہ کے نوجوان کی فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمن دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔ خاتون کے مسلمان ہونے کے بعد دونوں کے نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں دلہے کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی، نومسلم خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی غیرملکی خواتین فیس بک پر دوستی اور محبت کے بعد پاکستانی نوجوانوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔