ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کرنے پر الیکس ہیلز پر 21 دنوں کی پابندی

ہیلز پر ای سی بی نے 17500 پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔


Sports Desk April 27, 2019
ہیلز پر ای سی بی نے 17500 پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز پر ممنوعہ ڈرگ استعمال کرنے پر21 دنوں کی پابندی عائد ہے۔

الیکس ہیلز کو گزشتہ ہفتے 15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا تھا، حالیہ ہفتوں میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انگلش سلیکٹرز کو اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت اس کا علم نہیں تھا، ہیلز کو ناٹنگھم شائر نے ون ڈے کپ سے باہر بٹھا دیا تھا تاہم وجوہات ظاہر نہیں کی تھیں۔

علاوہ ازیں ہیلز پر ای سی بی نے 17500 پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مقبول خبریں