نعمت رندھاوا قتل کیس سب انسپکٹر گواہ نے متحدہ کارکن کاظم عباس کو شناخت کرلیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک April 27, 2019
26 ستمبر کو نعمت علی رندھاوا کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے. فوٹو: فائل

مقتول صحافی ولی خان بابر کے وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کیس میں سب انسپکٹر گواہ نے ایم کیو ایم کے کارکن ملزم کاظم عباس کو شناخت کرلیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو مقتول صحافی ولی خان بابر کے وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کی یونٹ 178 کے کارکن کاظم عباس رضوی اور نعمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر وسیم اختر نےعدالت کے روبرو ملزم کاظم عباس رضوی کو شناخت کرلیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں توسیع

گواہ نے بیان دیا کہ میں نے رینجرز ڈی ایس آر محمد اسحاق کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کاظم عباس کے وکیل جاوید چھتاری نے سب انسپکٹر وسیم اختر کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عینی شاہد نے ملزم کاظم عباس کو شناخت کرلیا

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمہ میں ایم کیو ایم کے 3 مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ مفرور ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش، غفران عرف سندھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ستمبر 2013 میں نارتھ ناظم آباد میں نعمت علی رندھاوا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ سے مقتول کا بیٹا توقیر رندھاوا بھی زخمی ہوا تھا۔