دلہے کی شادی کے تیسرے دن ہی دلہن کو قتل کرکے خودکشی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 28 اپريل 2019
آئندہ چند روز میں تفتیش مکمل کرلی جائے گی، پولیس فوٹو: فائل

آئندہ چند روز میں تفتیش مکمل کرلی جائے گی، پولیس فوٹو: فائل

گوجر خان: نواحی قصبے سپیالی کھینگر میں دلہے نے شادی کے تیسرے ہی روز بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

گوجر خان کے نواحی قصبے سپیالی کھینگر کے رہائشی محمد رزاق نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے بیٹے محمد افضال کی شادی 25 اپریل 2019 کو اپنی کزن سے ہوئی۔ 27 اپریل کو ان کے کمرے سے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ آواز سن کر کمرے میں پہنچا تو میری بہو خون میں لت پت پڑی تھی اسی دوران میرے بیٹے محمد افضال نے پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر کردیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ اسے میاں بیوی کے درمیان وجہ عناد کا علم نہیں ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، اس سلسلے میں مقتولہ کے بھائی کا بیان بھی لے لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ آئندہ چند روز میں تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔