اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 ہزار 491 فون اور 173 ٹیبلیٹس ضبط

کراچی: کوسٹ گارڈزنے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سے لائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز نے ہائی وے پرچیکنگ کے دوران آرسی ڈی ہائی وے پر وندربلوچستان چیک پوسٹ سے ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کیے جانے والے غیر ملکی 5ہزار 491 قیمتی موبائل فون اور 173 ٹیبلیٹس اپنے قبضے میں لیے،ضبط شدہ موبائل فون غیرقانونی طریقے سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے۔ تحویل میں لیے گئے موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ ہرقسم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔