کراچی:
کراچی کے سی ویو پر گزشتہ روز ماہی گیروں کی لانچ الٹنے کے واقعے کے بعد دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں رات گئے آپریشن روک دیا گیا تھا تاہم اب رضاکاروں اور غوطہ خوروں کی مدد سے دوبارہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی تھی جبکہ دو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا جبکہ دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ویو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس کے بعد تین مچھیرے لاپتہ ہوگئے تھے۔