کوٹری:
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی (لمس) کے قریب فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے تین میڈیکل طلبہ کو لوٹنے کے دوران تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ایک طالب علم پسٹل کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لمس کے آل سینا بوائز ہاسٹل جانے والے تین طلبہ عبداللہ ڈاہری، نادر علی مغل اور عماد شبیر خانزادہ کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
مزاحمت پر ملزمان نے تینوں طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایم بی بی ایس کے طالب علم عبداللہ ولد اشفاق ڈاہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔
زخمی طالب علم سمیت تینوں کو لمس اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔