میئر کراچی کا بعد ازمرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے علماء کا فتوی موجود ہے کہ یہ عمل مذہب میں جائز ہے، میئر کراچی


Numainda Express May 04, 2019
آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے علماء کا فتوی موجود ہے کہ یہ عمل مذہب میں جائز ہے، میئر کراچی، فوٹو: فائل

مئیر کراچی وسیم اختر نے بعد ازمرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرکے کراچی میں آئی ڈونیشن مہم کا آغاز کر دیا۔

پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے زیر اہتمام آئی اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے علماء کا فتوی موجود ہے کہ یہ عمل مذہب میں جائز ہے اس لیے معاشرے کے دیگر افراد بھی بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کے عمل میں شامل ہوں یہ ایک اہم سماجی معاشرتی اور دینی ذمہ داری ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ اسپنسر آئی اسپتال میں پچھلے تین مہینوں کے دوران سری لنکا سے قرنیہ منگوا کر 7 مریضوں کو مفت قرنیہ لگا چکے ہیں، اگر ہم مقامی سطح پر بھی قرنیہ جمع کریں تو یہ عمل زیادہ تیز اور زیادہ لوگوں کی بینائی بحال کر سکیں گے اور سری لنکا اور دیگر ممالک کی محتاجی بھی ختم ہوگی۔

مقبول خبریں