نواز شریف کی داتا دربار حاضری اور فاتحہ خوانی

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت 7مئی کو ختم ہو رہی ہے


Staff Reporter May 05, 2019
نواز شریف کی 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں داتا دربار پہنچے، انہوں نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں نوازشریف واپس رائے ونڈ جاتی امرا ء چلے گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی اور ان کی ضمانت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں