سندھ حکومت کا احتجاجی نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایمرجنسی سروسز رولز 1973 کے تحت غیر حاضر عملے کے خلاف کاررواِئی کی جائے گی، نوٹی فکیشن جاری


Staff Reporter May 05, 2019
احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہے فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ نے ایک ہفتے سے احتجاج پر بیٹھے سرکاری طبی عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ غیر حاضر عملے کی تفصیلات حاضری رجسٹر سمیت سیکرٹری صحت کے دفتر کو فراہم کریں، سندھ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سروسز رولز 1973 کے تحت غیر حاضر عملے کے خلاف کاررواِئی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ 29 اپریل سے میڈیکل عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، نرسز کی جانب سے پروفیشنل طرز عمل کو نظر انداز کرنے کے باعث اسپتال آنے والے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے باعث اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہے۔

 

مقبول خبریں