شکست پرکپتان سرفراز احمد کو شاداب خان کی کمی محسوس ہونے لگی

امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے، کپتان


Sports Desk May 06, 2019
امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے، کپتان: فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں 7 وکٹ سے شکست کے حوالے سے کہا کہ ہم درمیانی اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جبکہ میزبان کپتان نے اچھی بیٹنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پلیئنگ الیون میں شاداب کی کمی شدت سے محسوس کی مگر امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہم نے 5 کوالٹی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس سے اچھی تیاری ہوجائے گی۔

مقبول خبریں