ڈپارٹمنٹل کرکٹ کوفروغ دینے کی ضرورت ہے معین

ڈپارٹمنٹل کرکٹ کھلاڑیوں کی نرسری ہے جہاں سے نیاٹیلنٹ سامنے آتا ہے، معین خان


Sports Reporter May 06, 2019
وزیراعظم سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل، رمضان کرکٹ کراچی کی پہچان بن چکی، یونس

لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، 7 واں کاپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اسے تقویت دے گا۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحران کا شکارڈپارٹمنٹل کرکٹ کا حامی ہوں، اسے بند کرنے سے کھلاڑیوں کا نقصان ہوگا، میں خود اسی طرز کی کرکٹ کھیل کر آگے بڑھا، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کھلاڑیوں کی نرسری ہے جہاں سے نیاٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کوفروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان خود ڈپارٹمنٹل کرکٹ کھیلتے رہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ رمضان کرکٹ کراچی کی پہچان بن چکی ہے جس میں انٹرنیشنل اور قومی کرکٹرز کے ساتھ ملک بھر سے کھلاڑی بھی شرکت کرتے ہیں۔