سندھ میں رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاترکے اوقات کار کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 6 مئ 2019
اوقات کارکا اطلاق سرکاری ونیم سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں و اتھارٹیز لوکل کونسلز پرہوگا: فوٹو: فائل

اوقات کارکا اطلاق سرکاری ونیم سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں و اتھارٹیز لوکل کونسلز پرہوگا: فوٹو: فائل

 کراچی: حکومت سندھ نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کارکا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے 4 بجے تک ہوگا، جمعے کو صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا جب کہ ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کارصبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہرایک بجے تک ہوگا۔

ماہ رمضان کے اوقات کار کا اطلاق سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، خود مختاراداروں واتھارٹیز لوکل کونسلز پر ہوگا تاہم یہ اطلاق لازمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔