- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
دوسری شادی کے لئے پہلی بیویوں کی کڑی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑوا دیئے
اسلام آباد: اپنے شوہروں کو دوسری شادی کے لئے اجازت دینے والی پہلی بیویوں کی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑا دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ثالثی کونسل کے اعداد و شمار کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ برس صرف 28 مرد جب کہ رواں برس کے پہلے 4 ماہ میں صرف 8 مرد اپنی بیویوں سے دوسری شادی کی اجازت لے سکے، تاہم جن بیویوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی انہوں نے اتنی سخت شرائط رکھی ہیں کہ مردوں کے پسینے چھوٹ گئے۔
ثالثی کونسل میں درج کرائے گئے اجازت ناموں سے پتہ چلا ہے کہ خواتین کی اکثریت نے دوسری شادی کے لئے اجازت دینے کی سب سے بڑی شرط یہ رکھی کہ خاوند دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو طلاق نہیں دے گا، خاوند دوسری شادی کے بعد بھی اپنی آمدن کا زیادہ حصہ اپنی پہلی بیوی اور بچوں پر خرچ کرے گا۔
ایک خاتون نے شرط عائد کی کہ میرا خاوند صرف اسی لڑکی سے شادی کرسکے گا جس کی تعلیم مڈل سے زیادہ نہ ہو، ایک اور خاتون نے شرط رکھی ہے کہ دوسری شادی کرنے والا میرا خاوند اپنی تنخواہ کا 70 فیصد حصہ مجھ پراور میرے بچوں پر خرچ کرے گا، جب کہ میری تنخواہ پر میرے خاوند یا دوسری بیوی کا کوئی حق نہیں ہوگا،
ایک خاتون نے دیگرشرائط کے ساتھ ساتھ گھر اور گاڑی بھی اپنے نام کروانے کے بعد دوسری شادی کی اجازت دی تو ایک نے کہا شادی کے بعد بھی خاوند مجھے پارک میں لے کر جایا کرے گا، دوسری بیوی کاکوئی رشتے دارہمارے گھر نہیں آسکے گا، کچھ خواتین کی شرائط یہ تھیں کہ شادی کے بعد خاوند اپنی دوسری بیوی کو دوسرے گھرمیں رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔