حکمرانوں کی کمزوریوں کا خمیازہ عوام گیس کے بلوں کی شکل میں بھگت رہے بلاول بھٹو

وفاقی حکومت پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کررہی، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک May 11, 2019
وفاقی حکومت پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کررہی، بلاول بھٹو، فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کمزوریوں کا خمیازہ عوام گیس کے بلوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ٹوئٹر بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ایک بار پھرانبین الاقوامی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کررہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ منصوبہ اس وقت شروع کیا تھا جب بین الاقوامی پابندیاں عروج پر تھیں کیونکہ ہم نے پاکستان کو سب سے پہلے رکھا تھا۔

مقبول خبریں