- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
’سٹیزن پورٹل‘ ایپ میں وزارت ریلوے کے افسران کیخلاف 11ہزار سے زائد شکایات
لاہور: پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ میں وزارت ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران کے خلاف 11 ہزار 163 شکایات درج ہوئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مختلف اداروں میں لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے بنائے گئے “ پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ“ میں ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران کے خلاف 11 ہزار ایک سو63 شکایات درج ہوئی ہیں۔
سب سے زیادہ شکایات چیف کمرشل مینجر کے خلاف 2 ہزار 603 شکایات درج ہوئی ہیں، دوسرے نمبر پر ڈائریکٹر آئی ریلوے کے خلاف 719، تیسرے نمبر پر 330 شکایات چیف میکینکل انجینئر کے خلاف، ڈویژن سطح پر ڈی ایس ملتان کےخلاف 994 اور ڈی ایس راولپنڈی کے خلاف 794 شکایات درج ہوئی ہیں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھرکے خلاف 624، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور کے خلاف 375 اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ کے خلاف 32 شکایات درج ہوئی ہیں۔
ریلوے کے شعبہ مینجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری اسلام آباد کے خلاف 17 اور چیف میڈیکل آفیسر کے خلاف 28، سنیئر جنرل مینجر آپریشن کےخلاف 14 جب کہ آئی جی ریلوے پولیس کےخلاف 47 شکایات ’وزیراعظم سیٹزن پورٹل ایپ‘میں درج ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ متعارف کرائی تھی جس میں محکموں اور افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کا مرکزی دفتر وزیرا عظم آفس اسلام آباد میں ہی بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔