میٹرو بس پر سبسڈی ختم، کرایے میں اضافہ کا امکان

نمائندہ ایکسپریس  منگل 14 مئ 2019
کرایہ 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گا، فوٹو: فائل

کرایہ 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گا، فوٹو: فائل

 لاہور: میٹرو بس کا سفر اب 20 روپے میں نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد کردی۔میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ یکم جولائی سے متوقع ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد میٹرو کا کرایہ 10 روپے تک بڑھایا جائے گا، جس کے بعد کرایہ 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز کابینہ کے اجلاس میں کرائے بڑھانے کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کو سبسڈی ختم نہ کرنے کی تجویز دی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

میٹرو بس پر دی جانے والی 12 ارب کی سبسڈی سے 10 ارب تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایڈجسٹ کرنے کے واضح احکامات دیئے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔