نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرسے 10 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019
مسافرنے 10 کلوگرام سے زائد ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

مسافرنے 10 کلوگرام سے زائد ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اے ایس ایف نے بھاری مقدارمیں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اے ایس ایف نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر10 کلوگرام سے زائد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد غیرملکی ائیرلائن کی پروازای کے 613 سے مانچسٹر جانا چاہتا تھا جس نے 10 کلوگرام سے زائد ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد گجرات کا رہائشی ہے جس کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔