چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019
شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار کی استدعا

شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست گزار کی استدعا

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسرعلی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردی، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جب کہ شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔