عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، وزارت مذہبی امور

ویب ڈیسک  منگل 21 مئ 2019
عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اعلامیہ، فوٹو: فائل

عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اعلامیہ، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کے چاند کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی اور اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کرلیا گیا ہے،  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا، اور عید کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔