ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے

میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے، ثقلین مشتاق


Saleem Khaliq May 22, 2019
میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے، ثقلین مشتاق

قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے۔

سابق پاکستانی اسپنر نے نمائندہ "ایکسپریس" کو بتایا کہ وہ 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور 5 میچز میں میزبان ٹیم کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہا کہ میرا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو چکا اور اب مزید چند روز کیلیے بلایا گیا ہے، البتہ میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے جب کبھی مجھے پی سی بی نے بلایا، دستیاب ہوں گا۔

مقبول خبریں