- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
مودی کا الیکشن جیتنے پر عوام کا شکریہ اور کارکنوں کو خراج تحسین
نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جماعت بی جے پی کی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کارکنان کو انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعطم مودی نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کو بھارت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسی اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ترقی یافتہ اور مضبوط بھارت کی بنیاد رکھیں گے۔
مودی نے کہا کہ بی جے پی کا ایک ایک رہنما اور کارکن وطن کا ’چوکیدار‘ ہے اور اب اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی تعمیر و ترقی میں کردار کریں۔ چوکیدار کا لفظ ٹویٹر سے تو ختم ہوجائے گا لیکن اب یہ میری ذات کا حصہ بن گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں اور ہندو دلتوں کیلیے بری خبر؛ اگلی حکومت بھی بی جے پی بنائے گی
وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی جماعت کی کامیابی پر بھارتی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد ہمیں مزید طاقت فراہم کرے گا جس کی مدد سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے۔
مودی نے مزید کہا کہ خوشی کے اس موقع پر میں بی جے پی کے کارکنان کی انتھک محنت، عزم اور استقلال پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کارکنان گھر گھر گئے اور بی جے پی کے ایجنڈے کو عوام تک پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔