- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘کردی
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی ہے۔
یقیناً ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے مداح سوچ رہے ہوں گے کہ کیا دونوں شادی کرنے والے ہیں اور ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے’’ہاں‘‘ کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں
دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم شو’’جیتوپاکستان‘‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ماہرہ اورفہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پرکشش مردوں میں نامزد ہونا قیامت کی نشانی ہے
فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 24, 2019
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان شوبز کے نمبرون فنکاروں میں ہوتا ہے دونوں اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیاجب کہ مداح دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور اب ماہرہ خان کی’’ہاں‘‘ سے دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔