اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو امن مشن میں شہید پاکستانی فوجی کے لئے ایوارڈ

ایک پاکستانی فوجی سمیت 119 اہلکاروں کو امن مشنز میں نمایاں کردار پر"ڈاگ ہیمرشولڈ "میڈل سے نوازا گیا


ویب ڈیسک May 25, 2019
محمد نعیم رضا کانگومشن میں جنوری  2018 میں شہید ہوئے تھے۔  فوٹو: ٹوئٹر

اقوام متحدہ نے افریقی ملک کانگو میں امن مشن پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہید پاکستانی فوجی کے لئے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 'پیس کیپرز' کے عالمی دن کی تقریب میں کانگو امن مشن میں شہید پاکستانی فوجی محمد نعیم رضا کیلئے ایوارڈ پیش کیا جو پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

اقوام متحدہ نے ایک پاکستانی فوجی سمیت 119 اہلکاروں کو امن مشنزمیں نمایاں کردار پر"ڈاگ ہیمرشولڈ "میڈل سے نوازا ہے۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشنز میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ ایوارڈ عالمی امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کااعتراف ہے۔

واضح رہے کہ محمد نعیم رضا کانگومشن میں جنوری 2018 میں شہید ہوئے تھے۔