بابر اعظم نے خود غرضانہ کرکٹ کھیلنے کا الزام مسترد کردیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 26 مئ 2019
میری ذمہ داری کریز پر جا کر 100 یا 120کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا نہیں بلکہ اننگز کو آگے لے کر چلنا ہے، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

میری ذمہ داری کریز پر جا کر 100 یا 120کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا نہیں بلکہ اننگز کو آگے لے کر چلنا ہے، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

لاہور: بابر اعظم نے خود غرضانہ کرکٹ کھیلنے کا الزام مسترد کردیا۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے پلان کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اپنے لیے نہیں پاکستان کیلیے کھیلتا ہوں، وکٹیں گر رہی ہوں تو میرا کام دیگر بیٹسمینوں کے ساتھ شراکتیں قائم کرنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری ذمہ داری کریز پر جا کر 100 یا 120کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانا نہیں بلکہ اننگز کو آگے لے کر چلنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔