"الہٰ دین" ایک مرتبہ پھر عالمی باکس آفس پر چھا گئی

ویب ڈیسک  پير 27 مئ 2019

  ڈچ اداکارمارون کینزاری ولن جفارکے کردارمیں نظر آئے: فوٹو: فائل

  ڈچ اداکارمارون کینزاری ولن جفارکے کردارمیں نظر آئے: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: ڈزنی کی مشہور فلم “الہٰ دین” ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پر چھا گئی۔

ڈزنی کی مشہور فلم “الہٰ دین” ریلیزہوتے ہی عالمی باکس آفس پرچھا گئی۔ ایڈونچر فلم نے ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں 20 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باکس آفس پرالہٰ دین پرنسز جیزمین اور جینی کا جادو سرچڑھ کربولنے لگا۔ ادھر امریکی باکس آفس پر بھی ڈزنی کی میوزیکل فلم  کی حکمرانی رہی۔ فلم نے امریکا بھرمیں 86.1 ملین ڈالرزکمالئے۔

کارٹون فلم “الٰہ دین” 27 سال بعد ایک نئے اندازمیں سینما گھروں میں پیش کی گئی ہے۔ اس بار فلم میں کارٹونز کی جگہ  ہالی ووڈ اداکار الٰہ دین، جینی اور جیزمین کے مشہورکردارادا کررہے ہیں۔

فلم میں الٰہ دین کا کردار مینا مسعود نے نبھایا جبکہ پرنسز جیزمین کا کرداراداکارہ نائیومی اسکاٹ اور جینی کا رول وِل اسمتھ نے ادا کیا۔  ڈچ اداکارمارون کینزاری ولن جفار کے کردارمیں نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔