شہری قتل کیسرینجر اہلکار کے مقدمے کی سماعت ملتوی

وکیل صفائی کی درخواست پر کارروائی ،آج گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت


Staff Reporter August 29, 2013

KHANEWAL: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے شہری غلام حیدر قتل کیس میں ملوث رینجرز اہلکار شہزاد کے مقدمے کی سماعت وکیل صفائی مشتاق احمد کی عدم حاضری کے باعث آج تک کیلیے ملتوی کردی ہے۔

بدھ کو جیل حکام کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اس موقع پر استغاثہ کے مدعی اور تفتیشی افسر سمیت 4 سے زائد گواہ موجود تھے ۔



تاہم وکیل صفائی نے تحریری طور پر عدالت میں سماعت ملتوی کرنے سے متعلق درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ عدالت عالیہ میں مصروف ہیں اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی فاضل عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلیے ملتوی کردی اور گواہوں کو دوبارہ آج عدالت میں پیش ہونے کیلیے پابند کیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مدعی عبدالسلام کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔