ورلڈکپ 2019؛ گوگل بھی کرکٹ جنون میں مبتلا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2019
گوگل ڈوڈل پر کلک کرنے سے ورلڈکپ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

گوگل ڈوڈل پر کلک کرنے سے ورلڈکپ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

کرکٹ کا عالمی میلا سجتے ہی گوگل بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہوگیا۔

میگا ایونٹ کا آغاز ہوتے ہی گوگل نے بھی ورلڈکپ 2019 کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا اور اب اس میں کرکٹ کی مناسبت سے گیند اور وکٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے ڈیزائن کردہ خصوصی ڈوڈل پر کلک کرنے سے ورلڈکپ 2019 کے حوالے سے تمام تر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے جس میں میچ کے اوقات، خبریں اور میچز کے شیڈول کے حوالے سے تمام معلومات شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔