حکومت نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا

شہباز رانا  ہفتہ 1 جون 2019
 سی پیک سیکریٹریٹ کے سربراہ وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار ہوں گے
 فوٹو: فائل

 سی پیک سیکریٹریٹ کے سربراہ وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار ہوں گے فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  حکومت نے چین پاک اقتصادی راہداری(سی پیک) اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا، سی پیک سیکریٹریٹ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر آرمی بیک گراؤنڈ کے افسرکو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے سربراہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار ہوں گے اور ان کے نائب سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ہوں گے، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے  سی پیک اتھارٹی اور سی پیک سیکریٹریٹ کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے سی پیک پروجیکٹ اور سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس کے انضمام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ ڈائریکٹر 22گریڈ کاافسر ہوگا جو پالیسی اور آپریشنل امور کاذمے دار ہوگا۔

وزارت منصوبہ بندی نے سرکاری اعلامیے میں سی پیک سیکریٹریٹ کا کوئی ذکرنہیں ہے، وفاقی وزیر خسروبختیار اور سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی ضرورت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سی پیک سیکریٹریٹ کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق سیکریٹریٹ عالمی اور مقامی اداروں سے رابطہ اور تھنک ٹینک کی مشاورت سے تحقیق اور پالیسی کی تشکیل کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔