وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن ڈائریکٹر نیکٹا تعینات

خبر ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 2 جون 2019
شبنم گل کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

شبنم گل کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا لگا دیاگیا ہے۔

شبنم گل وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرکی ہمشیرہ ہیں۔ شبنم گل گریڈ18کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور یونیورسٹی نے انہیں اعزازی گریڈ19دے رکھا ہے، تاہم انہیں ایک ہی لمحے اسسٹنٹ پروفسر سے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم گل نے 2010ء میں پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا مگر 9سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیرکی بہن کو ڈائریکٹرنیکٹا بنائے جانے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ شبنم گل نے دہشت گردی اورفاٹا پر پی ایچ ڈی کررکھا ہے اور انھیں انٹرویوزکے بعد منتخب کیا گیا۔کسی بھی بے بنیاد خبرکوآگے شیئر کرنے سے پہلے اسکی حقیقت کو چیک کرنا انتہائی ضرری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔