فرانس صدر کا ٹیکس چوروں کیخلاف اعلان جنگ180گرفتار پاکستانی و عرب بھی شامل

فراڈ کرکے لاکھوں ملین خوردبردکرنے والے 285افراد میں سے 180افراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


این این آئی August 30, 2013
فراڈ کرکے لاکھوں ملین خوردبردکرنے والے 285افراد میں سے 180افراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

فرانسیسی صدرفانسواہولینڈ کی طرف سے فرانس کی زمین ٹیکس چوروں پر تنگ کر نے کے اعلان کے بعداسپیشل بریگیڈفورس نے 180ٹیکس چوروں، حکومتی اداروں جن میں ارسوکا محکمہ بھی شامل ہے۔

فراڈ کرکے لاکھوں ملین خوردبردکرنے والے 285افراد میں سے 180افراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ اسپیشل فورس کے ذرائع کے مطابق پاکستانی، افریقی، عربی نژادسمیت 180افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کی جا رہی ہے۔

ٹیکس چوری، حکومتی اداروں، بینکوں کے ساتھ فراڈکے ذریعے لاکھوں ملین کی خوردبردمیں ملوث افرادکے علاوہ بینکوں سے قرضے حاصل کرکے جائیدادبنانے والوں کے کوائف بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں