لوئردیرمیں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 افراد جاں بحق

تحصیل میدان کے علاقے سر سخاونے میں مزدور کنویں میں صفائی کا کام کر رہے تھے


Numainda Express June 03, 2019
پولیس نے بے ہوش افراد کو نکال کر اسپتال لعل قلعہ پہنچایا جہاں چاروں مزدور دم توڑ گئے فوٹو: فائل

لوئردیر تحصیل میدان میں افسوسناک واقعے میں 4 افراد کنویں میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے۔

تحصیل میدان کے علاقے سر سخاونے میں اکرام کے کنویں میں مزدور صفائی کے کام میں مصروف تھے کہ کنویں میں گیس بھر جانے سے کام کرنے والے چاروں افراد کی حالت غیر ہو گئی، مقامی لوگوں اور تھانہ لعل قلعہ پولیس نے بے ہوش افراد کو کنویں سے نکال کر اسپتال لعل قلعہ پہنچایا جہاں چاروں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں عبدالقادر، شیر بہادر، اکرام الحق اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

مقبول خبریں