غوث علی شاہ نے مسلم لیگ(ن) سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اگست 2013
غوث علی شاہ نے گزشتہ 3 ماہ سے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی تھی اور اپنا استعفیٰ انہوں نے پارٹی قیادت کو 3 ماہ قبل ہی دے دیا تھا،فوٹو:فائل

غوث علی شاہ نے گزشتہ 3 ماہ سے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی تھی اور اپنا استعفیٰ انہوں نے پارٹی قیادت کو 3 ماہ قبل ہی دے دیا تھا،فوٹو:فائل

کراچی: غوث علی شاہ نے وفاق میں اہم عہدہ نے دیئے جانے پر مسلم لیگ(ن) سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غوث علی شاہ وفاق میں اہم عہدہ نہ دیئے جانے پر پارٹی کی قیادت سے ناراض تھے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ممنون حسین کو صدر پاکستان کے عہدے کے لئے نامزد کئے جانے پر ان کے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ زرائع کے مطابق غوث علی شاہ نے گزشتہ 3 ماہ سے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی تھی اور اپنا استعفیٰ انہوں نے پارٹی قیادت کو 3 ماہ قبل ہی دے دیا تھا ۔

آج کراچی ایئرپورٹ پرعمرے پر روانگی سے قبل انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو آگاہ کر دیا کہ اب وہ مزید پارٹی کے فرائض انجام نہیں دے سکتے اور سندھ کی صدارت کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ غوث علی شاہ کا شمار پارٹی کے اہم رہنماؤں اور وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور وزیراعظم انہیں کافی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔