- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دوا کے سائیڈ افیکٹس میں آپ کے آنتوں کے بیکٹیریا اہم کردار ادا کرتے ہیں
لندن: یونانی اور مشرقی طب میں آنتوں اور معدے کی صحت کو خصوصی اہمیت دی جاتی رہی ہے لیکن اب گویا جدید طب میں اس کے اہم کردار پر کئی اسرارورموز سامنے آرہے ہیں۔
اب تازہ خبر سے معلوم ہوا کہ مختلف افراد پر دواؤں کے جو مختلف ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹس) مرتب ہوتے ہیں اس میں آنتوں کے اندر پائے جانے والے جراثیم اور بیکٹیریا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق سے علاج کو مزید مؤثر بنانے اور دواؤں کے ضمنی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی کہ بعض افراد پر دوائیں اچھی طرح اثر کرتی ہیں جبکہ دیگر افراد پر ان کی تاثیر مختلف ہوتی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ انسانوں میں جینیاتی تبدیلیوں سے دوا کی تاثیر متاثر ہوتی ہے۔ دواؤں کی اکثریت کو گولیوں کی صورت میں کھایا جاتا ہے اور وہ مکمل طور پر اپنا کام نہیں کرپاتیں۔ اسی پہلو پر غور کرنے کے لیے امریکا کی ییل یونیورسٹی اورسوئزرلینڈ کی ای ٹی ایچ جامعہ نے انسانی معدے اور آنتوں میں پائے جانے والے 76 مشہور بیکٹیریا اور 271 مختلف دواؤں کے ان پر اثرات کا مفصل نقشہ بنایا ہے۔
ییل یونیورسٹی کے مائیکل زمرمان نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے معدے اور انتڑیوں کے کم ازکم ایک ایسے بیکٹیریا کو تمام 176 دواؤں پر اثرانداز ہوتے دیکھا ہےجو ایک حیرت انگیز امر ہے۔ یہاں اثر انداز ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک جراثیم تمام 176 دواؤں کو ایسے نامعلوم اجزا میں توڑ رہی ہے جو نہ صرف سائیڈ افیکٹس کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ خود دوا کو بھی بے اثر بنارہے ہیں۔
اس تحقیق پر کنگز کالج لندن کے ماہر ٹِم اسپیکٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم کام ہے جس سے کسی کے معدے میں موجود بیکٹیریا کی بدولت ادویہ تجویز کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس سے درست و مؤثر علاج کی راہ ہموار ہوگی۔
اگر ہم آنتوں کے بیکٹیریا کو تبدیل کرنا چاہیں تو اس کا ایک طریقہ تو غذاؤں کی تبدیلی ہے دوم کسی ایسے شخص کے فضلے کو لے کر اسے آنتوں میں ڈالا جائے جو تندرست بیکٹیریا کا حامل ہو۔ ماہرین نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے لیکن اس کے انسانوں پر اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔