پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر فنکار بھی خوشی سے نہال

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر قوم کو عید سے پہلے عیدی دے دی ہے


ویب ڈیسک June 04, 2019
پاکستان کی جیت پر پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے فوٹوفائل

ورلڈ کپ کے چھٹےمیچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر قوم کو عید سے پہلے عیدی دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی پہلی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے وہیں شوبز فنکار بھی خوشی سے نہال ہیں۔

ماہرہ خان


پاکستانی شوبز کی کوئین ماہرہ خان نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔


فیصل قریشی


اداکار فیصل قریشی تو اس موقع پر جذباتی ہوگئے اور ایک ساتھ کئی ٹوئٹس کرڈالیں پہلی ٹوئٹ میں انہوں نے پنجابی میں لکھا ''ہاں جی اب آرام آئی''، ایک اور ٹوئٹ میں فیصل قریشی نے قوم کے رویے سے متعلق لکھا جیت گئے تو واہ واہ ہار گئے تو گالیاں۔۔۔ یہ کوئی وفا تو نہ ہوئی۔


ماورا حسین


نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔


فرحان سعید


اداکار فرحان سعید نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا یہ آسان نہیں تھا، کیا بولنگ پرفارمنس تھی، اور بیٹنگ بہت اعلیٰ تھی، فرحان سعید نے ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے لکھا اسی طرح کھیلتے رہو ہمیں نتیجے کی کوئی پرواہ نہیں۔ آج آپ نے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا یہ بہترین عیدی ہے۔


ارمینا خان


اداکارہ ارمینا خان نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1135604714794573824

ہمایوں سعید


پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا بہترین گیم تھا، یہ جیت ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، میری طرف سے پاکستانی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد، اب آپ کو کپ لے کر آنا ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے عید آگئی ہو۔


فیروز خان


اداکار فیروز خان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا میری دعا ہے ہماری ٹیم ٹرافی جیت کر واپس آئے۔


حمزہ علی عباسی


نامور پاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے پوری قوم کو جیت کی مبارکباد دی۔


شان


اداکار شان نے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا سبز رنگ پر یقین کرنا کبھی بند نہ کریں، آج آپ سب اپنے سینے پر موجود نام کے لیے کھیلے ہیں۔