سندھ متاثرین سیلاب کی تعداد 5لاکھ ہوگئی پی ڈی ایم اے

دریائے سندھ میں طغیانی سے کچے کے علاقوں میں 3 ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں


Staff Reporter August 31, 2013
صوبائی وزیر مخدوم جمیل کی ہدایت پر ایک ہنگامی سینٹر قائم کیا،کمانڈر سلمان شاہ فوٹو: فائل

پراونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ کے ڈائریکٹرجنرل کمانڈر ریٹائرڈ سید سلمان شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں طغیانی سے اب تک کچے کے علاقوں میں3 ہزارکے قریب دیہات اور 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

شمالی علاقہ جات میں بارشوں میں کمی آنے سے دریائے سندھ میں سیلابی پانی میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت کی کاوشوں اورپی ڈی ایم اے کی حکمت عملی اور بروقت احتیاطی تدابیرکی وجہ سے اس سال سیلاب کی صورت حال اب تک کنٹرول میں ہے جبکہ مستقبل میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے حکومت سندھ کئی احتیاطی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ طویل المعیاد پالیسی بنانے پرغورکر رہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر بحالی مخدوم جمیل الزماں کی خصوصی ہدایت پر ایک ہنگامی سینٹر قائم کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی ہنگامی شکایتی سینٹر قائم کر رکھے ہیں۔



جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رابطے میں ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کو راشن اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو متاثرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔