پاکستانی ٹیم 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ

عالمی چیمپئن محمدآصف اور ایشین انڈر21کے رنراپ محمد ماجد علی شامل ہیں ، شبیر حسین ریفری کی حیثیت سے ساتھ گئے ہیں


Sports Reporter September 01, 2013
تھائی لینڈ جانے والی ٹیم میں عالمی چیمپئن محمدآصف اور ایشین انڈر21کے رنراپ محمد ماجد علی شامل ہیں جبکہ شبیر حسین ریفری کی حیثیت سے ساتھ گئے ہیں فوٹو: رائٹرز/فائل

3 رکنی پاکستانی ٹیم 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہفتے کی شب تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔

تھائی لینڈ جانے والی ٹیم میں عالمی چیمپئن محمدآصف اور ایشین انڈر21کے رنراپ محمد ماجد علی شامل ہیں جبکہ شبیر حسین ریفری کی حیثیت سے ساتھ گئے ہیں،راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں کے افتتاحی روز 2ستمبر کو عالمی چیمپئن2 میچز کھیلیں گے، پہلے میچ میں ان کا سامنا میزبان کھلاڑی ریچا پیوب اورم سے ہوگا بعد ازاں وہ عالمی نمبر8 انگلینڈ کے رکی ویلڈن کے خلاف صف آرا ہوں گے،محمد ماجد علی کا مقابلہ ایلکس بورگ سے ہوگا، قبل ازیں روانگی سے قبل عالمی چیمپئن محمد آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔