وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی گئی


ویب ڈیسک June 09, 2019
اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی گئی (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کیا گیا جب کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔