عقل سے عاری بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا

ویب ڈیسک  اتوار 9 جون 2019
بھارتی میڈیا ہر در گھٹنا کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے کی رویت برقرار رکھی۔ فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا ہر در گھٹنا کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے کی رویت برقرار رکھی۔ فوٹو : فائل

نئی دلی: پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی میڈیا اپنے ملک میں حالیہ ’ہیٹ ویو‘ پر ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔

جھوٹ، افواہ اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام بھارتی میڈیا ہے، ہیجان انگیزی میں یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں یہاں تک کہ خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتے ہیں۔ ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ پر پیدا ہوگئی۔

بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانے کی بچکانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مزاح اور طنز سے سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا، کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیئے تو کسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ ہمارے دن یوں ہی مزاح سے بھرپور رکھتا ہے۔

ایسا پہلا مرتبہ نہیں بلکہ اس قبل بھی معصوم کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا رکھا تھا، بھارتی میڈیا بھول گیا کہ ان کی بے سروپا باتیں معصوم بھارتی عوام کو تو ورغلا سکتی ہیں لیکن دنیا ان کے اصل روپ سے واقف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔