آج سے 20 جون تک آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان

ثاقب بشیر  پير 10 جون 2019
آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی
 فوٹو:فائل

آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کو آج سے 20 جون تک آٹھ عبوری ضمانت کی درخواستوں میں کنفرم ضمانت کرانا ضروری ہے وگرنا ایک کے بعد ایک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔

آج (10جون) سے 20 جون تک پرمیگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین کیس میں ضمانت مسترد ہوئی تو کنفرم گرفتاری ہوگی کیوںکہ ان دونوں کیسز میں نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ باقی چھ کیسز میں بھی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کا امکان موجود ہے،یوں آصف زرداری کو گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر کیس میں ضمانت کنفرم کرانی پڑے گی، آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی جس پر آج ہی فیصلے کا امکان بھی موجود ہے۔

ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں آج تک توسیع کی گئی تھی جس پر ابھی دلائل شروع نہیں ہو سکے، جعلی بنک اکاونٹس سے متعلقہ ایک اور انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل11جون کو ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔