کرکٹ ورلڈکپ؛ بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2019
 بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

برسٹل: بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے 2 میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج ایونٹ کا سولہواں میچ برسٹل میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ ایک بار پھر بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

برسٹل کا کاؤنٹی گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے، میچ کے لیے پہلے 30 منٹ بعد امپائرز کو میدان کا معائنہ کرنا تھا تاہم بارش کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا، مزید 45 منٹ انتظار کے بعد امپائرز ایک بار پھر گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔