انڈیا کو منہ توڑ جواب، پاکستانی ہیکرز نے 30 بھارتی تعلیمی ویب سائٹس ہیک کرلیں

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2013
جامعہ کراچی کی ویب سائٹس ہیک کرنے پر پاکستانی ہیکرز کا سخت ردعمل، بھارتی ویب سائٹس پر پاکستانی پرچم لگا دیا۔  فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی ویب سائٹس ہیک کرنے پر پاکستانی ہیکرز کا سخت ردعمل، بھارتی ویب سائٹس پر پاکستانی پرچم لگا دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی ہیکرز کی جانب سے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے جواب میں پاکستانی ہیکرز کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور پاکستانی ہیکرزنے بیک وقت 30 بھارتی تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ ہیک کرلیں۔

ان ویب سائٹ پر پاکستانی جھنڈا لگادیا گیا ہے، ہیکرز نے ویب سائٹ پراپنی شناخت ’’رومینٹک‘‘ کے نام سے ظاہر کی، پاکستانی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی جانیوالی بھارتی ویب سائٹ میں بھارتی جامعات، کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس کی ویب سائٹ شامل ہیں، بھارتی تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے بعد متعلقہ تعلیمی اداروں کے حکام کی جانب سے کچھ ویب سائٹ بند کردی گئی ہیں جبکہ کچھ ویب سائٹ اتوار کی رات گئے تک کھلی تھیں جس کے فرنٹ پیج پر ہی پاکستانی جھنڈا آویزاں تھا۔

پاکستانی ہیکرزکی جانب سے ویب سائٹ پر payback to indian hackers for defacing our university of karachi wibsite  کی عبارت درج کی گئی ہے جبکہ feel the power of pakistan  اورپاکستان زندہ باد کی عبارت درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہیکرزکی جانب سے جمعہ کی صبح جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ کوہیک کرلیا گیا تھا، پاکستانی ہیکرزکی جانب سے جوبھارتی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہیں ان بھارتی ویب سائٹس میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے ڈی ایس این شامل ہیں، www.bbacollegesindia.in، www.bcaadmission.co.in ،www.bdscollegesindia.com، www.bestseotraininginstitute.com، www.btechadmission.org، www.btechcolleges.com، www.careerplusworld.com، www.cracklaws.com، www.delhicolleges.net، www.dentaladmission.co.in، www.dentalcollegesindia.in، www.directadmission.info، www.directadmission.info، www.fashiondesigninginstitutes.com، www.hotelmanagementadmission.com، www.kareerplusinfotech.com، www.managementcolleges.net، www.mbaadmission.co، www.mbacollegesdelhi.co.in، www.mbacollegesgurgaon.co.in، www.mbacollegesindia.net، www.mbacollegesnoida.co.in، www.mbbsadmission.info، www.mcaadmission.in، www.medicalsciencecolleges.com، www.onlinetestsfree.com، www.pgdmadmission.in، www.pgdmcollegesdelhi.in، www.pgdmcollegesindia.in، www.shikshaplaces.com، www.shikshaplaces.net، www.topbankingschools.com۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔