بجٹ میں صدر مملکت کے تفریحی و تحائف صوابدیدی فنڈز ختم کردیے گئے

ارشاد انصاری  بدھ 12 جون 2019
صدر مملکت کی تنخواہ تقریباً9لاکھ روپے ماہانہ برقرار رکھی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت کی تنخواہ تقریباً9لاکھ روپے ماہانہ برقرار رکھی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں صدر مملکت کے تفریحی و تحائف اور صوابدیدی فنڈز تقریباً ختم کردیے ہیں۔

مالی سال 2019-20کے بجٹ میں صدر مملکت کے تفریحی و تحائف فنڈز 3کروڑ70لاکھ سے کم کر کے محض ایک ہزار جبکہ صوابدیدی فنڈز 6کروڑ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیے گئے جبکہ صدر مملکت کی تنخواہ تقریباً9لاکھ روپے ماہانہ برقرار رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔