اسپیکر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
 مشتمل پیپلز پارٹی وفد پروڈکشن آرڈر معاملے پر اسپیکر سے رابطے میں ہے، فوٹو: فائل

مشتمل پیپلز پارٹی وفد پروڈکشن آرڈر معاملے پر اسپیکر سے رابطے میں ہے، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  نے وزیرستان سے منتخب ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر  کے پروڈکشن آرڈر جانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے رابطہ کیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے آصف زرداری کے ساتھ محسن داوڑاورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا کہ پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں، پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاڑکمر واقعہ، تحقیقاتی رپورٹ میں علی وزیر اور داوڑ ذمے دار قرار

خیال رہے کہ 26 مئی 2019 کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ چیک پوسٹ پر ایک گروہ نے محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔