پی سی بی نے ٹیم میں انتشار کی افواہوں کو غلط قرار دیدیا

پی سی بی نے اداکار راجو جمیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے


Abbas Raza June 14, 2019
پی سی بی نے اداکار راجو جمیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے، فوٹو: فائل

BARCELONA: پی سی بی نے ٹیم میں انتشار کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے الزامات عائد کرنے والے اداکار راجو جمیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک آڈیو پیغام میں راجو جمیل نے کہا تھا کہ شعیب ملک کی قیادت میں ایک گروپ کپتان سرفراز احمد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

عمادوسیم، امام الحق، بابراعظم اور آصف علی آل راؤنڈر کا ساتھ دے رہے ہیں، ایک عرصہ سے عماد وسیم کو کپتان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا موقف ہے کہ ٹیم متحدہ اور اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر راجو جمیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اتوار کو مانچسٹر میں روایتی حریف بھارت کے مقابل ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔